بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
مزار قائد پر حاضری کے دوران گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں عظیم قائد کے لئے اپنے تاثرات تحریر کیے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں قائدِ اعظم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 9 مئی جیسے واقعات پر ہم شرمندہ ہیں۔ میں نے تاثرات میں لکھا کہ ہم آپ سے شرمندہ ہیں اس لیے کہ 9 مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم سمجھ رہی ہے کون معیشت آگے بڑھا رہا ہے اور کون جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے۔