طورخم سرحدی گزرگاہ پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا دھرنا اتوار کو بھی جاری رہا ، دھرنے کے باعث سرحد کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دھرنا شرکاء نے کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دونوں ممالک سے عارضی داخلہ دستاویزات کے اجراء میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ ویزہ پالیسی میں نرمی کرکے عارضی داخلے کی دستاویزات پر گاڑیوں کو اجازت دینا اچھا اقدام ہے تاہم دو طرفہ تجارت کو تباہی سے بچانے کیلئے عارضی داخلہ دستاویزات کے اجراء میں تاخیر کو ختم کیا جائے۔









