گولڈ میڈلسٹ کالم نویس عمران ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی کو اقوام عالم میں بہت سراہا جا رہا ہے۔ اس کی اس عظیم کامیابی کی وجہ سے پاکستان کو بھی دنیا بھر میں بہت پزیرائی ملی ہے۔
عمران ملک کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ہمارے ہمسایہ ممالک میں پاکستان کے بہت چرچے ہو رہے ہیں۔ ارشد ندیم کی زندگی اور کامیابیوں کے بارے میں مختلف چینلز پر پروگرام دکھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی انتھک محنت، لگن، جدو جہد اور جذبے کے ساتھ وہ کر دکھایا جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ ارشد کی فتح نے پاکستان کو وہ مقام دلایا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنی محنت اور حوصلے کو کم نہیں ہونے دیا اور وہ کچھ کر دکھایا جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور پمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستانی ایتھلیٹ کی بائیوپک میں ارشد ندیم کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔









