0

معمول سے زیادہ بارشوں کا سلسلہ کس مہینے تک جاری رہے گا؟

ڈی جی محکمہ موسمیات پاکستان مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں جولائی سے ستمبر تک معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ ملک میں جاری مون سون سیزن کے دوران معمول سے 08 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے جو ستمبر کے وسط تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ پنجاب میں 59 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے، خیبرپختونخوا میں ایک فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 18 فیصد، بلوچستان میں 28 فیصد،سندھ میں 62 فیصد اور گلگت بلتستان میں 63 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی سرگرمیاں بڑھنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply