0

سانحہ 9 مئی، تیمور جھگڑا، کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی کے 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

9مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزرا تیمورجھگڑا اور کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔

رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب اور آصف خان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے ، پی ٹی آئی رہنمائوں سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کی گئی، سابق وزرا اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرلیا، سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی، پراسیکیوشن کے مطابق ملزموں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی اور نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔

پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply