0

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

ایک سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی حکو مت نے رپورٹ24-2023جاری کردی جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 59 لاکھ  اورخچروں کی تعداد 2 لاکھ رہی، گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی۔

سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈاکٹرز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 113 ،نرسز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 855 ہو گئی ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 24 ہزار 22 ریکارڈ کی گئی،پاکستان کی 2023 سروے کے مطابق آبادی 241 ملین رہی۔

آبادی میں 2023 میں 2.55 فیصد کی گروتھ ریکارڈ کی گئی،شہری علاقوں میں آبادی کی گروتھ 3.65 فیصد،دیہی علاقوں میں آبادی کی گروتھ 1.90 فیصد رہی۔

پنجاب میں 2023 میں آبادی 127 ملین،سندھ میں 55.69 ملین،خیبر پختونخوا میں 40.85 ملین،بلوچستان میں14.89 ملین،اسلام آباد میں آبادی 2.36 ملین رہی۔

جی ڈی پی میں 2.38 فیصد،زراعت میں 6.25فیصد،صنعت کے شعبے میں1.21 فیصد،خدمات میں1.21فیصد اضافہ ہوا،فی کس آمدنی ایک ہزار 680 ڈالر رہی،سرمایہ کاری جی ڈی پی کا 13.1 فیصد رہی،بچت جی ڈی پی کا تیرا فیصد ہوئی۔

15 سے 24 سال کی یوتھ میں بےروزگاری کی شرح 11.1 فیصد رہی،25 سے 34 سال کے گروپ میں بےروزگاری کی شرح 7.3 فیصد رہی،15 سے 24 سال کی خواتین میں مردوں کے مقابلہ میں بےروزگاری کی شرح زیادہ ہے۔

زراعت میں مجموعی طور پر 6.25 فیصد،فصلوں کی پیداوار 11.03 فیصد،لائیو اسٹا ک میں 3.89 فیصد،جنگلات میں 3.05 فیصد ،ماہی گیری کے شعبے میں 0.81 فیصد،زرعی قرضوں میں 33.8 فیصد اضافہ ہوا۔

کھاد کی پیداوار 39 لاکھ 57 ہزار،کوالٹی بیچ 64 لاکھ 25 ہزار ٹن رہی،گائے کی تعداد 57.5 ملین،بھنسیوں کی 46.3 ملین رہی،بھیڑوں کی تعداد 32.7 ملین،بکریوں کی87 ملین رہی۔اونٹ کی 1.2 اورگھوڑوں کی تعداد 40 لاکھ رہی۔

سروے کے مطابق سال 24-2023میں 55ہزار670 کاریں تیار کی گئیں،کاروں کی پیداوار میں 36.6فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ،14544جیپ ، پک اپ اور ایس یو ویز تیار کی گئیں،پیداوار میں 45فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

296بسیں تیار کی گئیں،پیداوار میں 51فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،36ہزار133ٹریکٹرتیار کئے گئے، پیداوار میں 59.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔8لاکھ42ہزار905موٹرسائیکل اور رکشے تیار کئے گئے،پیداوار میں 9فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں 13 کروڑ 50 لاکھ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں،ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19 کروڑ 46 لاکھ سے بڑھ گئی،ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 20000سے زیادہ آئی ٹی کمپنیاں رجسٹرڈہوئیں۔

آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 2 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا،آئی ٹی کے شعبے میں 35 کروڑ ڈالر زرمبادلہ آیا،رواں مالی سال جولائی تا مارچ آئی ٹی برآمدات میں 17.44 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا مارچ آئی ٹی برآمدات میں 33کروڑ90 لاکھ ڈالرز ریکارڈ اضافہ ہوا۔

جولائی تا مارچ آئی ٹی کی مجموعی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں،گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات 1 ارب 94 کروڑ40 لاکھ ڈالرز تھیں،رواں سال مارچ میں آئی ٹی برآمدات میں 30کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال مارچ کی نسبت آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا،مارچ 2023 میں آئی ٹی برآمدات 22کروڑ 50 لاکھ مل ڈالرز بڑھی تھیں ،رواں سال فروری کی نسبت مارچ میں آئی ٹی برآمدات 19.1 فیصد بڑھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply