0

کِنگ کا کیا کروں جب میچ نہیں جتواسکتا؟ بابر کو ڈومیسٹک میں رگڑا کھانا ہوگا، احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو ڈومیسٹک میں جاکر رگڑا کھانا ہوگا، اِس ‘کنگ’ کا میں کیا کروں جو میچ نہیں جتوا سکتا؟

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے کے بعد کپتان بابر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بی، سی اور ڈی ٹیموں کے خلاف کارکردگی دکھا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا، جس عوام نے آپ کو اتنا اوپر اٹھایا، آپ انہیں پاگل بنا رہے ہیں۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بابر کے میگا ایونٹس میں 27 کی ایوریج اور 112 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔ بابر کا اسکور دنیا بھر میں ‘لوزنگ کاز’ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ اعدادوشمار کون سے کنگ کے ہیں؟

قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آپ لوگوں کو پیسے دیے کہ آپ بہتری دکھائیں لیکن آپ نے وہ پیسے سوشل میڈیا پر لگا دیے۔ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹیم بنوا رہے ہیں، آپ نے پوری کرکٹ کو تباہ کردیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ 5 سال سے آپ ٹیم بنا رہے ہیں لیکن اب تک ایک مڈل آرڈر بلے باز یا آل راؤنڈر نہیں بنا پائے؟ پوری دنیا کو کہا جاتا رہا کہ یہ 150 والی پچز ہیں لیکن ان سے 120 تک نہیں بنائے گئے۔

انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیا کہ جب ہماری کارکردگی خراب ہوئی تو ہم سیدھا ڈومیسٹک میں گئے اور تین سال گزارے۔ بابر کو بھی اپنا ٹولا لے کر ڈومیسٹک میں جاکر رگڑا کھانا ہوگا۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ جو باتیں میں کر رہا ہوں، اُس کے بعد میں شاید کبھی پاکستان ٹیم میں کھیل نہ سکوں لیکن اب مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا ہے، اب ہماری کرکٹ مر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply