0

بشام ، جیپ گہری کھائی میں جا گری ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

بشام میں جیپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ  شانگلہ بشام کے پہاڑی علاقے برباٹکوٹ میں  پیش آیا ، مسافر جیپ سواریوں کو لے کرجا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو  1122 اور پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ،مقامی لوگوں کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا جبکہ زخمیوں کو بشام اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جاں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply