بھارتی میڈیا چینل پر پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے نئی ٹیم بنانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دس سال ہوگئے، اب شرمندگی ہوتی ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی نئی ٹیم بنائی جائے۔ افتخار احمد کو میں باؤلنگ کروں تو وہ ایک ہی شاٹ لگائے گا، آف سائیڈ پر بھی کھیلنا سیکھ لو۔ اتنے عرصے سے ٹیم میں ہونے کے باوجود افتخار بیٹنگ نہ سیکھ سکا۔
سابق کپتان نے کہا کہ قومی کرکٹرز کو لگتا ہے کہ اگر وہ کارکردگی نہیں دکھائیں گے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ صرف کوچز تبدیل کردیے جائیں گے۔ اب وقت ہے کہ کوچز کو نہیں بلکہ ٹیم کو تبدیل کیا جائے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کی دورانِ ٹریننگ ایک تصویر پر انہوں نے وہاب ریاض کی موجودگی پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘کیا یہ وہاب ریاض ہے، یہ کیپ کیوں پہنا ہوا ہے؟ عجیب’









