0

پنجاب میں تنظیم سازی کو ہوئے 50 سال ہوگئے ہیں، راجہ پرویز اشرف

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اصولی فیصلہ کیا تھا کہ ہم آئینی عہدے رکھیں گے، حکومتی معاملات آپ خود دیکھیں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں از سر نو تنظیم سازی کرے گی، 100دن کے اندر تنظیم سازی کو مکمل کیا جائے گا ، پنجاب میں تنظیم سازی کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ صوبے میں تنظیم سازی کو ہوئے 50 سال ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری رائٹ مین فار رائٹ جاب لگانے کی کوشش ہوگی، یہ تاثر دیا جارہا تھا پنجاب میں پیپلز پارٹی کمزور ہے ، وقت کی ضرورت ہے صاف ستھری اور آئینی دائرے میں رہ کر سیاست کی جائے۔

نوجوان قیادت اور تجربہ کار افراد کا خوبصورت کمبی نیشن بنایا جائے گا، وسطی پنجاب میں خواتین کو متحرک کریں گے، پنجاب میں اسٹوڈنٹ پالیٹکس اور خواتین کو  بھی متحرک کریں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تنظیم نو کیلئے جامع پالیسی اور پروگرام پر کام کر رہے ہیں، تحصیل سے پنجاب لیول تک تنظیم نو جاندار ہوگی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں آئندہ انتخابات میں بہتر نتائج آئیں گے، گورنر پنجاب سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں،وفاق اور پنجاب میں پل کا کردار ادا کریں گے۔ ہم نے اصولی فیصلہ کیا تھا کہ ہم آئینی عہدے رکھیں گےاورحکومتی معاملات آپ خود دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply