ہزاروں روپے اضافے کے بعد ملک بھر میں سونا فی تولہ300 روپے سستا ہوگیا۔
قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہو گئی، ڈالر کی نئی فی اونس قیمت 2359 ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار 600روپے کا اضافہ ہوا تھا۔