نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا، سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا۔
یہ نیا سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔
سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل سپیس ایجنسی کی جانب سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمرنے کامیابی کیساتھ چاند کے مدار سے پہلی تصویر بھیجی تھی۔ اب ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر لگائے، ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہے گا۔
یاد رہے کہ آئی کیوب قمرکوچینی مشن چینگ6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان سپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا، پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔