0

اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، ، 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہم کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عملداری ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک پارٹی کو فائدہ دے کر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ صوبے کو مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا فیڈریشن کے خلاف ہے، حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے، پارٹی کے لیے ان کی بڑی خدمات ہیں، ان کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply