تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، مرکزی نائب صدروچئیرمین والنٹیئرز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ڈاکٹر اعجاز نذیر و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے اور اظہار خیال کیا۔
اس وقت انتہائی جذباتی مناظردیکھے گئے جب یتیم خانوں میں پرورش پانے والے اورفن بچوں نے اولڈایج ہومز کی ماؤں سے ملاقات میں انہیں پھول پیش کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچے اور یہ بے گھر بزرگ مائیں ہمارے معاشرے کا توجہ طلب طبقہ ہیں۔ الخدمت کے والنٹیرز کی جانب سے اِن کے لیے کی جانے والی کاوشیں اور اقدامات قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نیک مقصد کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر مل کر معاشرے کے ان نادار اور مستحق طبقات کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
سید وقاص جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مختلف آزمائشوں کا شکار طبقات کے لیے ایک آغوش کی مانند ہے جو محروم طبقات کو خوشیاں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرتی ہے۔
تقریب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے باہمت ماؤں اور باہمت اورفن بچوں کو تحائف اور پودے دیئے گئے۔