0

موبائل آپریٹز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے اور پیغامات بھیجنے پر رضامند

اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کیلئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جمعہ کو ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوائے جانے والے 5 ہزار نان فائلرز کے پہلے بیچ کی سمز بلاک کرنے کے حوالے سے ہفتے کو اجلاس طلب کر لیا۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے کمیٹی روم میں ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا گیا ہے کہ جمعہ کو بھجوائے گئے پہلے بیچ میں 5 ہزار نان فائلرز کی بلاک کی جانے والی سموں کے بارے میں کمپلائنس رپورٹ بھی تیار کر کے لائیں۔

ایف بی آر کی طرف اگلا بیچ ہفتے اور تیسرا بیچ اتوار کو بھجوایا جائے گا۔ ٹیلی کام کمپنیاں ان بیچز میں شامل نان فائلر کی سمیں بلاک کر کے روزانہ کی بنیاد پر ایف بی آر کو رپورٹ پیش کیا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مزید برآں ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے لیے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply