0

جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے پانچ سینئر ججز کے ناموں پر تفصیلی غور کیا،جن ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین شامل تھے۔

اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین کے ناموں پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا،جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقرنجفی کے نام کی منظوری دی۔

اجلاس میں جسٹس (ر)شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس( ر)شاکر اللہ جان ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری آئین پاکستان کے تحت جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے بعد کی جاتی ہے، جس میں چیف جسٹس آف پاکستان مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply