مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا جس کی قیادت امیر جماعت کریں گے، مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی اورٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں اوراحتجاج میں شرکت یقینی بنائیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچزکا انعقاد کریں، احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانا ہے اورفلسطینی عوام کو باور کرانا ہے کہ کیساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بدھ کو ہونے والی ملاقات میں بھی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔
جماعت اسلامی 13اپریل کو کراچی، 18 کوملتان اور20 کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کریگی، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے احتجاج کے دوران امریکی ایمبیسی کی جانب مارچ بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے علما سے خصوصی اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں مسئلہ فلسطین پر بات کریں اور مسجد اقصیٰ اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی جائے۔









