10ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) نے پاکستانی شہرلاہور کو سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کردیا جو کہ پاکستان اور صوبہ پنجاب کیلئے بڑاعالمی اعزاز ہے۔
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای سی او کا 25 رکنی وفد اس سلسلے میں 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران لاہور کو باضابطہ طورپر ای سی او ٹورازم کیپٹل نامز د کرنے کا اعلان کیا جائے گا، اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کے سفیر وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی دعوت پر لاہور آئیں گے۔
واضح رہے کہ ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے جب کہ ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اذروم کو 2025 کے لیے ای سی او ٹورازم کیپٹل نامزد کیا گیا ہے۔









