0

نمائندہ ہم نیوز اللہ ڈنو شر قتل کیس،5ملزمان گرفتار

خیرپور میں نمائندہ ہم نیوز اللہ ڈنو شر قتل کیس میں 5ملزمان گرفتارکرلئے گئے،جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے

ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل اور مقتول صحافی کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

قبل ازیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ،پولیس افسران کی یقین دہانی پر مہران ہائی وے سے دھرنا ختم کردیا گیا۔

صحافی اے ڈی شرکی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی،جس کے بعد ان کی تدفین آبائی علاقے میں کر دی گئی،صحافی برادری سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply