چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو لانڈھی میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ،آفاق احمد کو گزشتہ روز دئیے جانے والے بیان کے تناظر میں گرفتارکیاگیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آفاق احمد کوٹینکروں کے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے آج شام بھی پریس کانفرنس کے دوران پولیس نفری پہنچی تھی،اس موقع پر انہوں نے پولیس آفیسرسے سوال کیا کہ کیا آپ مجھےگرفتار کرنے آئے ہیں، جس کے جواب میں پولیس آفیسر نے کہا کہ نہیں ہم سیکورٹی فراہم کرنے آئے ہیں۔









