چیئرمین نیب نذیراحمد کا کہنا ہے کہ دباؤ میں آکر کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کرینگے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط شکایت درج کرنے پر 7سال قید کی سزاہے،کن شکایات پرکارروائی کرنی ہے اس پر کام کررہےہیں۔
جس نے درخواست دینی ہے وہ اپنا چہرہ بھی دکھائیں،کوشش ہے کہ ملزم کو بھی ہم پراعتماد ہو،ہم نے کراچی میں بزنس سینٹر کھولا ہے۔
جب چارج لیا تو خوف وہراس کی صورتحال تھی،میں نے سب سے پہلے اپنے ادارے کو بہتر بنایا ہے،ہمارے پاس پانچ ہزارشکایات آتی تھیں جو ڈیڑھ سو تک آگئیں۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ میرے لئے وہ دن اچھا ہوگا جب کوئی کیس نہ آئے۔









