پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بات چیت جاری ہے، امید ہے یہ آگے بڑھے گی۔
ایک انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ موجودہ حکومت چوری کی حکومت ہے، ان کے پاس ہمیں دینے کو کچھ ہے ہی نہیں، اگر مذاکرات کو بامعنی اور بامقصد بنانا ہے تو ان لوگوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں جن کے پاس طاقت ہے۔
عمران خان کی اڈیالہ جیل سے پشاور منتقلی سے متعلق زیر گردش اطلاعات کے حوالے سے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پشاور منتقل کرنے کی آفر بالکل آئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات لازمی ہونے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان ہی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں۔