0

پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب، 20 ستمبر تک انتظار کریں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ سے گرفتاری کو نامناسب قرار دے دیا۔ 

اسلام آباد کی نیو کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 ستمبر تک انتظار کریں، 20 ستمبر تک دیکھیں بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سنگجانی میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی تقاریر کے بعد گرفتاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے حراست میں لیا ہے۔ ایم این اے نسیم الرحمٰن، شاہ احد خٹک اور ‏سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply