سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ علی امین گنڈاپور نے جو کہا اس سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی کوخطرہ ہے۔ صحافی ارشد شریف کے قتل سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو پتہ تھا کچھ بڑا واقعہ ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16 یا 20 اگست 2022 کو مراد سعید نے کہا باہر ارشد شریف کو مارنے کے لیے لوگ تعینات ہو گئے ہیں۔ اس طرح کی اطلاعات تو انٹیلی جنس کے پاس بھی نہیں ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیں:
فیصل واوڈا نے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا پلان ہے اتوار کو جلسے کا اعلان کروں گا۔ اتفاق سے اتوار 23 اکتوبر 2022 میں ارشد شریف کا قتل ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کو یہ پتہ تھا کہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔ میرے پاس شواہد موجود ہیں۔ جو بھی بات کرتا ہوں اس کے پیچھے شواہد رکھتا ہوں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید اب تک کیوں چھپے ہوئے ہیں؟ مراد سعید پکڑا گیا تو بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید پھانسی کے پھندے پر ہوں گے۔