این ایچ اے نے عوام کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے اور درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ایم ٹیگزمفت حاصل کریں۔ نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 16اگست سے لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11)کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہوں گے۔
بتدریج، کسی بھی موٹر ویز پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہو جائے گا، این ایچ اے کے مطابق ایم ٹیگ سسٹم نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ مسافروں کے اخراجات کو بھی کم کرتا ہے۔
مزید برآں، یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوامی رقوم کو شفاف ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے ہینڈل کیا جائے۔ رسائی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے، این ایچ اے نے ایم ٹیگزکو ری چارج کرنے کے لیے متعدد اختیارات قائم کیے ہیں۔
جن میں کسٹمر کیئر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھ، اور سروس ایریاز شامل ہیں، جہاں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، ایزی پیسہ، اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔