0

چوہدری احسان صادق ڈی جی اے ایم ایل سی ایف ٹی اتھارٹی تعینات

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )وزیراعظم نے پاکستان پولیس سروس کے سینئر افسر چوہدری احسان صادق کو تین سال کے لیے ڈی جی اے ایم ایل ایف سی اتھارٹی(AMLFC) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق اگلے دو دن میں کابینہ ڈویژن چوہدری احسان صادق کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ وہ رواں ہفتے ریٹائر ہورہے تھے۔

احسان صادق 15 جولائی 2024 کو پہلے ڈی جی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اتھارٹی انسداد منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ پرکام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply