0

وزیردفاع خواجہ آصف نےسیکیورٹی اداروں کی جانب سے فون ٹیپنگ کی حمایت کردی

وزیردفاع خواجہ آصف نےسیکیورٹی اداروں کی جانب سےفون ٹیپنگ کی حمایت کردی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا دہشت گردی خلاف میدان جنگ میں ہیں، موجودہ حالات میں اس کی حمایت کرونگا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں یہ ضروری تھا۔

پی ٹی آئی کےاعتراضات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ کےساتھ معاشقہ چل رہا تھا تب ان کیلئےہرجائزناجائز بات اچھی لگ رہی تھی،آج ان کے فالوورز کو وہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے

دوسری جانب حکومت کاحساس اداروں کو فون ٹیپ کرنےکی اجازت دینےکےاختیارکو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری فہدشبیر نےایڈوکیٹ ندیم سرورکی وساطت سےدرخواست دائرکی،درخواست میں وزیراعظم،وفاقی حکومت اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply