0

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے پر شاہد آفریدی کی مخالفت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہاب ریاض اور عبد الرزاق کی جگہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا جانا چاہیے تھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی طرف سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے یہ والی سرجری مجھے سمجھ میں نہیں آئی۔

شاہد آفریدی کا بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنا کھلا چانس کسی کپتان کو نہیں ملا، ورنہ جیسے ہی ورلڈ کپ ختم ہوتا ہے سب سے پہلے کپتان کے اوپر چھری پھیری جاتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہم نے بھی کپتانی کی ہے جیسے کہ یونس خان ہے، مصباح الحق ہے مگر کافی عرصہ ہوگیا بابر کو کافی چانس مل گئے ہیں۔ لہٰذا اب ایک ہی دفعہ سرجری کریں اور جس کو بھی لے کر آرہے ہیں اسے پورا ٹائم دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے تو دو تین ورلڈکپ سمیت دو تین ایشا کپ کھیلے جہاں اسے کافی زبردست موقع ملا۔

خیال رہےکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply