0

دریائے نیلم

مظفر آباد میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جا گری ، حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے  میں ڈرائیور سمیت 13 افراد موقع پر دم توڑ گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد،  4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply