اسلام آباد: وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور ڈیسک بجاتے رہے۔
وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہیں اپوزیشن نے بھی احتجاج شروع کر دیا۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب بجٹ کاپی سے ڈیسک بجاتے رہے۔ اور ایک ہاتھ میں انہوں نے دمبے کی تصویر اٹھا رکھی تھی۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے اسمبلی ہال میں آتے ہی پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج کیا۔ اور لیلے لیلے کے نعرے لگائے۔ جبکہ اپوزیشن اراکین نے لیلے کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس دوران حکومتی اراکین وزیر اعظم کی نشست کے قریب پہنچ گئے اور انہیں مبارکباد دینے لگے۔









