وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔









