0

وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی۔ 

کابینہ اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہوا جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے اور پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، تمام اشاریے مستحکم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل میں بہترین بجٹ پیش کر رہے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں گنجائش سے زیادہ اضافہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply