0

محکمہ صحت مکہ مکرمہ کا اہم بیان

سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کے لئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت مکہ مکرمہ نے بتایا کہ چھ عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری، 68 کو اسٹنٹ لگائے گئے۔

محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے مطابق 2034 عازمین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور 160 کے ڈائلیسز کیے گئے، اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ 68 کے اسٹنٹ لگائے جاچکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے طبی مراکز میں مفت علاج اور ادویات دی جا رہی ہیں، 805 عازمین مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 176 آئی سی یو میں ہیں۔

دوسری جانب سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران حج سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج عبادت کے لیے ہے نہ کہ سیاسی نعروں کے لیے، لہٰذا حج کے دوران کسی کو سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سعودی وزیر حج کے مطابق حج عبادت کی ایک شکل ہے، سعودی حکومت کی ہر ممکن یہی کوشش ہوتی ہے کہ حج عاجزی، سکون اور روحانیت کا اعلیٰ ترین مظہر ہو۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ہم امن کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ہر کوئی آسانی کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکے۔

Comments

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply