0

شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی اب پاکستان ٹیم میں کیوں نہیں؟ نوجوت سدھو

سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سدھو نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ آپ جیسے کھلاڑی اب پاکستان ٹیم میں کیوں نہیں دکھائی دیتے؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سدھو اور آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں کھلاڑیوں کو خوشگوار ماحول میں گفتگو اور گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران نوجوت سدھو شاہد آفریدی کو دیکھتے ہی کہتے ہیں کہ آپ جیسے کھلاڑی اب پاکستانی ٹیم میں کیوں دکھائی نہیں دیتے۔ سدھو نے وہاں موجود لوگوں سے پوچھا کہ ہے کوئی ایسا سوہنا منڈا تمھارے پاس؟ ایسے بندے کہاں چلے گئے، یہ دل کا بھی بہت پیارا ہے۔

اس پر  سابق کپتان شاہد آفریدی بولے کہ ‘پاجی کے ساتھ ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔’

خیال رہے کہ شاہد آفریدی، سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر کرس گیل کو پاک بھارت میچ میں آئی سی سی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply