0

پاکستان کی مساجد پر حملہ کرنے والے بھارتی اڈے فتح ون میزائل سے اڑا دیئے

پاک فوج نے بھارت کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کرنے والے بھارتی اڈوں کو فتح ون میزائل سے اڑا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے فجر کے وقت بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کی کچھ دیر بعد ہی آپریشن کے نتائج آنا شروع ہوگئے ۔

آپریشن کے دوران بھارتی علاقے بیاس میں براہموس میزائل کا ڈپو ، ایئر بیس آدم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا، ادھم پور ایئر بیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹائپ سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تبا ہ کردیا گیا۔سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا ۔

پاکستان کے سائبر ایکسپرٹس نے اپنی مہارت دکھاتے ہوئے کئی سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی کنٹرول کر لیا۔ذرائع نے مزید بتایا بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply