0

امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف عاصم منیر سے رابطہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آرمی چیف سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے فریقین سے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی بھی پیشکش کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کاآغاز کردیا۔

پاکستان افواج نے کاررروائی کرتے ہوئے بھارت کے پٹھان کوٹ، آدم پورایئربیسز اورادھم پورفیلڈ ایئر، سورت گڑھ ایئر فیلڈ  بیلاس کے علاقے براہموس اسٹوریج سائٹ، اُڑی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ اورسپلائی ڈپو جب کہ راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا۔

سرسہ ائیر فیلڈ  تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابقہ بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس کی تصدیق انڈین میڈیا نے خود کر دی ہے۔

بھارت کا s-400 سسٹم  اورسورت گڑھ ایئر فیلڈ مکمل طور پر تباہ

پاکستانی ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پورمیں بھارت کا s-400 سسٹم  اورسورت گڑھ ایئر فیلڈ کو بھی مکمل طورپرتباہ کردیا  ہے۔

پاک فوج نے براہموس اسٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری کوبھی تباہ کردیا گیا، متعدد اہداف کونشانہ بنایا جا رہا ہے، دشمن کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

پاک افواج نے کارروائی کرتے ہوئے آدم پورایئربیس بھی تباہ کردیا ہے، جہاں سے سکھوں پر میزائل حملے کئے تھے۔

سیکیورٹی نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے اُڑی میں واقع بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر “جی ٹاپ” اور سپلائی ڈپو کو مکمل طورپر تباہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply