0

جے ایف -17 تھنڈر کے وار، بھارتی S-400 سسٹم اور سورت گڑھ ایئرفیلڈ تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جدید دفاعی نظام S-400 کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  یہ کارروائی پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کے ذریعے کی گئی، جنہوں نے ہائپر سونک میزائل استعمال کیے،حملہ بھارتی علاقے آدم پور میں کیا گیا جہاں S-400 میزائل سسٹم نصب تھا۔

اسی کارروائی کے دوران سورت گڑھ ایئرفیلڈ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود بھارتی جنگی اثاثے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

یہ کامیاب کارروائیاں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور مکمل تیاری کا مظہر ہیں۔ بھارتی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، جب کہ پاکستانی افواج مزید اہداف پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply