0

اُڑی میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور سپلائی ڈپو تباہ، بھارت میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اُڑی میں واقع بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر “جی ٹاپ” اور سپلائی ڈپو کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

حملے میں دشمن کے فوجی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ادھر سائبر وارفیئر کے ذریعے بھارت کے خلاف ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے 70 فیصد سے زائد بجلی گرڈ ناکارہ ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اہم صنعتی اور دفاعی علاقوں میں بجلی کی بندش سے شدید خلل پیدا ہو چکا ہے، ہندوستان کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ بھارتی ادارے نظام کی بحالی میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply