سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تر ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر دفاعی اور جوابی حکمت عملی کو عملی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کو بھرپوراورمؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستانی مسلح افواج ہائی الرٹ پر ہیں۔ جوابی کارروائی کے سلسلے میں اہم مقامات پر نگرانی اور دفاعی تیاریوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ادارے اورافواج پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور ریاستی اداروں پر مکمل اعتماد رکھیں۔









