0

بھارت کا سکھ شہریوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانا گہری سازش ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھارت کی جانب سے اپنے ہی سکھ شہریوں پر میزائل داغنے کے واقعے کو گہری سازش قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی یہ بزدلانہ اور شرمناک کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس نازک وقت میں سکھ برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کی اس انتہاپسندانہ اور خطرناک پالیسی کا سخت نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے اقلیتوں کو نشانہ بنانا اس کے اندرونی خوف اور بدحواسی کی عکاسی ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن ہرمظلوم کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply