0

بھارت نے چکوال، شورکوٹ اورنورخان ایئربیس پر میزائل داغے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ہنگامی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے علاقوں چکوال، شورکوٹ اور نورخان ایئربیس پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل حملے کیے، جس سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

بھارت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ڈرنے والا ملک نہیں، ہم ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ “اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply