0

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زوردار دھماکوں کی آوازیں

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہفتے کی شام اچانک زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مختلف علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا، پولیس اور سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے اور ممکنہ مقامات پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کی نوعیت اور مقام کا تاحال تعین نہیں ہو سکا تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کسی ممکنہ میزائل یا فضائی سرگرمی کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

ریسکیو اوربم ڈسپوزل اسکواڈ بھی متحرک کر دیے گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور مستند ذرائع سے معلومات لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply