0

بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، 5 امرتسر اور 1 آدم پور میں گرے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ بھارت نے آدم پور سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے ایک آدم پور جبکہ پانچ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج کی بدحواسی اور ناقص نظام کا ثبوت ہے۔

جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ بھارت دانستہ طور پر اپنے ہی شہریوں، خاص طور پر سکھوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہمدردیاں سکھ برادری کے ساتھ ہیں، جو بھارتی ریاستی جبر کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اور اندرونی انتشار عالمی توجہ کا متقاضی ہے۔

کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply