0

اسلام آباد میں روٹی کی قیمت 16 روپے ،نان کی 20 روپے ہے،ڈپٹی کمشنر

وفاقی دارالحکومت  میں روٹی اور نان کی قیمتوں کے حوالے سے ڈی سی اسلام آباد کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

عرفان میمن کا کہنا ہے اس وقت اسلام آباد میں روٹی کی قیمت 16 روپے نان کی 20 روپے ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کل 12 بجے ایسوسی ایشن کو دوبارہ ملیں گے۔

عدالتی احکامات کے تحت ایسوسی ایشن کے سامنے 16 روپے کے حساب سے روٹی کی منافع کیلکولیشن دوبارہ رکھی جائیں گی۔

ایک رائے ہے کہ پنجاب میں کرائے کم ہیں اس لیے وہاں قیمت کم لیکن اسلام آباد میں نہیں ہو سکتی،پنجاب کے کئی اضلاع میں قیمتیں 12 روپے کہیں 13 کہیں 15 روپے ہے۔

ڈی سی نے مزید کہا  اسلام آباد کا بھی 70 فیصد سے زائد ایریا تو رورل ہے،فیض آباد سے روات تک رورل ایریا ہے،راولپنڈی میں بینک روڑ اور کنٹونمنٹ ان رورل ایریاز سے بہتر ہے لیکن قیمت وہی ہے۔

قیمتیوں کا تعین یہ تمام چیزیں دیکھتے ہوئے کیا گیا تھا،عدالتی احکامات کے تحت ملاقات تو ہوگی لیکن قانون کے مطابق ایکشن جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply