0

نان فائلرز کیخلاف 15 مئی کے بعد ایکشن کی تیاریاں

حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کیخلاف 15 مئی کے بعد ایکشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے پر غورکیا گیا،نان فائلرز کی سم پر2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر غور کیاجارہا ہے۔

نان فائلرز کے ہردفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس وصول کرنے پر غورجاری ہے ،نان فائلرز کے موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس لانے پربھی غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کی سمز بند کروانے کا ڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply