اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی،، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے اسلام آباد کی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقو ں میں بھی آج سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں،بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر حصوں میں بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب میں بھی مختلف مقامات پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی سندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
مری،گلیات،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ اورنارووال میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب، نورپور تھل، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان، سا ہیوال، خانیوال، لیہ اور بہاولپورمیں بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔
کوئٹہ، قلات، مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، موسٰی خیل اوربارکھان میں بارش جبکہ ژوب میں بھی چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
جیکب آباد،سکھر،کشموراورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ اور بونیرمیں بارش کا امکان ہے۔
بٹگرام، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔