0

غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے شعبہ بینکنگ کمرشل سرکل نے کارروائی کرکےغیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی،ملزم جنید عزیز کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 8000 سعودی ریال، 600 امریکی ڈالر،80 افغانی، کینڈین ڈالر اور 5 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے حوالے سے ریکارڈ بھی برآمد ہوا،ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply