0

رانا ثنا نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کردی

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو مزید وقت ضائع ہوگا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے اس پر ایگزیکٹو کا کوئی عمل دخل نہیں، سب سے پہلے دبا تو وکلا تنظیمیں اور بار کی طرف سے آتا ہے، جو صاحب کردار اور مضبوط ہیں ان کو آج تک کوئی زیر دبا نہیں لا سکا۔

رانا ثنا نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ثبوت واضح ہیں، کوئی شک والی بات نہیں، 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنا تو تین سال اور لگ جائیں گے، انصاف کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ملٹری کورٹس کے ٹرائل پر اسٹے ہے، سال ہوگیا اب تک فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے لیے پیکیج لانے کی تیاری کر رہی ہے، کسانوں کیلیے پنجاب حکومت کا پیکیج بہت ہی فائدہ مند ہوگا، پنجاب حکومت کا مقف ہے کہ کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، گندم اب مڈل مین کے پاس ہے، حکومت خریدے گی تو فائدہ مڈل مین کو جائے گا۔

رانا ثنا اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صرف اس الیکشن کے خلاف نہیں 2018 میں بھی تحریک کا آغاز کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply