سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن کسی کوبھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں نومبر2024 سے ٹریفک حادثات میں تیزی آئی ہے، سمجھنے کی کوشش کررہےہیں کہ ٹریفک حادثات کی وجہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے دو روز میں اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے ہیں،کراچی میں حد رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،اب ذمہ داری صرف ڈرائیور کی نہیں مالک کی بھی ہوگی،گاڑی کے مالک کیخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا۔
بڑی گاڑیوں کے مالکان کو واضح کہہ دیاہے کہ آپ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،دو روز کے دوران 180سے زائد بڑی گاڑیاں ضبط کی ہیں،بدقسمتی سے کچھ لوگ اس معاملے پرسیاست کررہےہیں۔
شہر میں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورزکے ڈوپ ٹیسٹ کررہےہیں،گاڑیاں جلانے کی کال دینے والے کراچی کیساتھ مخلص نہیں،ایپکس کمیٹی اجلاس میں بھی حادثات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔









