سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے کہا ہےکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی طرف گامزن ہے، پنجاب میں کئی ایسے منصوبے لے کے آئی ہے یہاں ہر غریب کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدار آئی ھے ملک کے چاروں صوبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے کسانوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جائے گا گندم کی خریداری کے سلسلے میں عوام اور کسان کے لیے بہتر منصوبہ لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے اثرات شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی نظر آرہے ہیں۔
امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے ضلعی اور ڈویژن کے پولیس کےاعلی حکام کو ٹاسک دے دیا ہے حکومت قانوں کی بالادستی اورمیرٹ کی پالیسی کی جانب گامزن ہے فیصلے میرٹ پر ہو رہے ہیں۔









